ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ہنومان کو دلت قرار دینے پر چندر شیکھر آزاد نے کہا؛ دلتوں کو چاہیئے کہ وہ ہنومان مندروں پر قبضہ کرے

ہنومان کو دلت قرار دینے پر چندر شیکھر آزاد نے کہا؛ دلتوں کو چاہیئے کہ وہ ہنومان مندروں پر قبضہ کرے

Mon, 03 Dec 2018 01:32:08    S.O. News Service

مظفر نگر :2/ڈسمبر ( ایس او نیوز)چیف منسٹر اترپردیش آدتیہ ناتھ کی جانب سے دعویٰ کئے جانے کے بعد کہ لارڈہنومان دلت تھے ، بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر نے آج کہاکہ دلت برادری کے افراد کو چاہئے کہ وہ ملک بھر میں تمام ہنومان مندروں پر قبضہ کرلیں اور وہاں دلتوں کو پجاری بنادیا جائے ۔ راجستھان کے الور ضلع میں ایک ریلی کے دوران آدتیہ ناتھ نے کہاتھا کہ ہنومان ایک دلت تھے ۔ انہوں نے تمام برادریوں کو متحد کرنے کاکام کیاتھا۔ اس پر اپنے رد عمل میں چندرشیکھر آزاد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ دلتوں کو چاہئے کہ وہ ملک بھر میں تمام ہنومان مندروں پر قبضہ کرلیں اور وہاں دلت پجاریوں کا تقرر عمل میں لایا جائے ۔ آدتیہ ناتھ کو ان ریمارکس پر راجستھان کے ایک گروپ نے قانونی نوٹس روانہ کیاہے اور ان سے کہاکہ وہ لارڈہنومان کو دلت قرار دینے پر معذرت خواہی کریں ۔ گذشتہ ہفتے قومی قبائلی کمیشن کے صدر نشین نندکمار سائی نے یہ دعویٰ کیاتھا کہ لارڈہنومان ایک قبائلی تھے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ دعویٰ سے یہ بات کہہ سکتے ہیں ۔ 


Share: